ایرانمشرق وسطی

عالمی تنہائی کا شکار امریکہ اقتصادی دہشت گردی کر رہا ہے، ظریف

صیہونی فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں پرحملہ کیا ہے

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہروں رام اللہ ، بیت لحم اور قلقیلیہ نیز بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں گرفتار کرلیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا – اس درمیان صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے مختلف گروہوں کے رہنماؤں اور نمائندوں کے ساتھ نابلس میں مظاہرہ کیا – فلسطین پاپلر اسٹرگل فرنٹ پی پی ایس ایف کے سیاسی دفتر کے رکن حکم طالب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکام کے تشدد آمیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے سبھی فلسطینیوں کو ایک ساتھ ہوجانا چاہئے – واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں بند فلسطینیوں نے جیلوں کی خراب صورتحال اور جیل حکام کے غیر انسانی سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کردی ہے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button