عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ عراقی عوام نے اپنے ملین مارچ کے دوران ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا اور فلسطین کی حمایت میں بھی نعرے لگائے۔
فلسطینی میڈیا نے لکھا کہ عراق کے آج کے ملین مارچ میں قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ عراقیوں نے امریکا اور اسرائیل کی غاصب حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے اور ساتھ ہی فلسطین اور مسجد الاقصی کی حمایت میں بھی زوردار نعرے بازی کی۔
فلسطین الیوم اپنی ویب سایٹ پر لکھا کہ عراقی عوام غاصب امریکا اوراسرائیل کے حملوں کے نشانے پر ہیں اور وہ عرب حکومتوں کی سازش کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکا کے خلاف ملین مارچ نکالا گیا۔ غاصب امریکی فوجیوں کے خلاف ہونے والے عراقی عوام کے ملین مارچ میں مختلف بینروں اور پوسٹروں کے ساتھ عراق کے تمام طبقے اور مکتب فکر کے افراد موجود تھے۔
بہت سے پوسٹروں اور بینروں پر انگریزی میں “گو آؤٹ امریکا” لکھا ہوا تھا اور امریکی فوجیوں اور صدر ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا- بعض پوسٹروں اور بینروں پر امریکی صدر ٹرمپ کی ذلت آمیز تصویریں بنی ہوئی تھی۔ بعض پوسٹروں پر دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کی بھی تصویریں چھپی ہوئی تھیں اور ان پر امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہوا ہے کہ : داعش کو تم نے جنم دیا ہے۔ بہت سے مظاہرین کفن پوش تھے اور ان کے ہاتھوں میں عراق کا پرچم اور ایسے بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر ٹرمپ اور امریکی حکومت سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔