ذرائع ابلاغ نے ایک راکٹ کے امریکی سفارتخانے پر گرنے کی خبر دی ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق متعدد راکٹ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اطراف میں گرے ہیں۔
اس نیوز ایجنسی نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں فائر ہونے والے میزائلوں میں ایک کیٹیوشا میزائل امریکی سفارتخانے کی عمارت پر گرا۔
کچھ میڈیا ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گرین زون میں چار راکٹ گرے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی تعداد 5 بتائی ہے۔
راکٹ فائر ہونے کے بعد گرین زون کا خطرے کا سائرن بجنے لگا۔