عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
بغداد میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ جمعرات کی شب موصل کی سائنس یونیورسٹی کے دروازے کے قریب ہوا۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے دہشت گرد عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔دہشت گرد گروہ داعش کو سعودی عرب، امریکہ اور اس کے عرب اور مغربی اتحادیوں نے سن دوہزار چودہ میں قائم کیا تھا۔اس گروہ نے عراق اور شام میں عوام کے قتل عام سمیت لاتعداد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو داعش کے آخری اڈے پر قبضہ کرکے اس کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔