عراق کے وزیر خارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرےگا۔ محمد علی الحکیم نے کہا کہ بغداد کسی بھی ملک کو ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ مين ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے اورامریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فورسز پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔