عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل شام امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ بابل کے شہر حلہ میں اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔