عراقمشرق وسطی

عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر تاکید

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی و سیکورٹی کمیٹی کے رکن علی الغانمی نے جمعرات کو عراق میں امریکی فوجی اڈے قائم کرنے کی بابت کسی طرح کا معاہدہ نہ ہونے پر تاکید کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے عراق میں تقریبا دولاکھ پچاس ہزار امریکی فوجی موجود تھے جو بغداد واشنگٹن اسٹریٹجک معاہدے کے بعد عراق سے جانے پر مجبور ہوگئے۔ الغانمی نے کہا کہ عراق نے سیکورٹی فورسز اور الحشدالشعبی کی مدد سے داعش پر کامیابی حاصل کی اور مشکل دور سے باہر نکل آیا لیکن بعض سیاسی دھڑے اور ان کے حامی ، امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں کہ جن کا عراق میں قیام امن میں کوئی کردار نہیں ہے ، محاذ کھڑا کرتے ہیں۔عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بھی پچھلے دنوں عراق سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے علاقائی و مغربی حکام سے تفصیلی صلاح و مشورہ کیا ہے۔دہشتگرد امریکی فوج کے بزدلانہ حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلمینٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بل کو منظوری دے دی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button