عراقمشرق وسطی

عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

ارنا کی رپوٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں آج امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملے کے فورا بعد امریکہ کے جنگی طیاروں نے فوجی اڈے پرپرواز کی۔ اب تک داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر حملے میں جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

چند روز قبل بھی بغداد اور موصل میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button