امریکہ عراقی سیکورٹی فورس کے دستوں کو داعش کے کنٹرول والے علاقوں پر حملے نہیں کرنے دے رہا۔
اس بات کا انکشاف عراق کے پارلیمانی کمیشن برائے دفاع کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سومریہ نیوز کے مطابق دفاعی پارلیمانی کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں امریکی فوج کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ داعشی ٹولیوں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ عراقی کمیشن کے مطابق امریکیوں کو داعشی دہشت گردوں کو پناہ گاہوں کا پورا علم ہے اور وہ ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔الصدر پارلیمانی گروپ کے رہنما حاکم الزاملی نے بھی کہا ہے کہ امریکہ نے عراق میں دہشت گردوں کو پھر فعال کردیا ہے اور داعشی دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس پر عراقی عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔دسمبر دوہزار سترہ میں عراق میں داعش کی نابودی کے بعد سے عراق کے عوامی حلقے اور سیاسی رہنما امریکی فوجیوں کے انخلا مطالبہ کر رہے ہیں۔