عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ نے اپنے ملک میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، عراق کو غیرمستحکم کرنے کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے
الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی شہریوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن، سازشوں کے ذریعے عراقی عوام کے پرامن مظاہروں کا رخ موڑنا چاہتا تھا تاہم وہ اپنے مقصد میں ناکام ہوگیا۔
بغداد سمیت عراق کے بعض صوبوں میں اکتوبر کے ابتدائی دنوں میں ملک میں عام سروسز کی نامناسب صورت حال ، بے روزگاری اور دفتری بدعنوانی کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔عراقی وزیراعظم کی جانب سے آٹھ اکتوبر کو مظاہرین کے بعض جائز مطالبات تسلیم کرلئے جانے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ بند ہوگیا تھا۔