امریکہ نے ایک بار پھرعراق میں وسیع پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے شام سے کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فوجیوں نے کم سے کم 80 داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا ہے۔ داعش دہشت گردوں کو شام کے صوبہ الحسکہ سے عراق منتقل کیا گیا ہے۔ عراق میں منتقل کئے جانے والے داعش دہشت گرد غیر ملکی ہیں۔ اس سے قبل عراق کے اعلی اہلکار نے کہا تھا کہ امریکہ شام سے 50 داعش دہشت گردوں کو آزآد کرکے عراق بھیجنے کی کوشش کررہا ہے۔