عراق سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ پچھلے دنوں عراق کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ دیالہ میں متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے ۔
عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ داعش کے چھپے ہوئے دہشت گرد عناصر نے پچھلے ہفتوں کے دوران عراق میں بدامنی سے فائدہ اٹھا کر مختلف علاقوں میں تازہ حملوں کے لئے خودکو آمادہ کیا ہے –
واضح رہے کہ گذشتہ اکتوبرکے اوائل سے عراق میں عوام نے کرپشن اور اقتصادی حالات کے خلاف مظاہرے کئے ہیں لیکن بعض مواقع پر کچھ عناصرکی وجہ سے یہ مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کرگئے جن میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے –
ثبوت و شواہد یہ بھی بتاتے ہیں کہ عراق میں مظاہرے خود سے نہیں شروع ہوئے تھے بلکہ اغیار نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے – عراق کی متعدد سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ عراق کے حالیہ پرتشدد مظاہروں میں امریکا ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ رہا ہے –