عربمشرق وسطییمن

عسیر و نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں عسیر اور نجران میں واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر چار زلزال ایک قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ زلزال ایک قسم کے تین میزائل جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ابواب الحدید میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر مارے گئے جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

اس فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے زلزال ایک قسم کا ایک میزائل جنوبی سعودی عرب کے ہی علاقے عسیر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر داغا اس میں بھی سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے الاجاشر میں سعودی احاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں-

اس دوران جارح سعودی اتحادکے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں-

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button