ایرانمشرق وسطی

علاقائی طاقتوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش ہے، ایران

بڑی طاقتوں کے بجائے ایران پاکستان اور ترکی علاقائی تعلقات اور روابط کی تشکیل میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔

یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے اسکول آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے سربراہ محمد کاظم سجاد پور نے کراچی میں نیوز ایجنسی ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان اور ترکی کے درمیان علاقائی سطح پر تعاون کی بے پناہ گنجائش پیدا ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی طاقتوں کے بجائے یہ تینوں ممالک علاقائی تعلقات کی تشکیل میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔سید محمد کاظم سجاد پور وزارت خارجہ کے اسکول اف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایک وفد کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستانی محققین سے ملاقات اور مختلف تھنک ٹینکس کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔وہ کراچی میں اپنے قیام کے دوران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور روزنامہ جنگ کے دفتر کا دورہ کرنے علاوہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button