اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت بین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے پرتگالی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امورکوشتا پریرا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں حالیہ کشیدہ صورتحال، مداخلت پر مبنی امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہے اور پورے خطے میں قیام امن و سلامتی اور معیشت کی بحالی اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب امریکی یکطرفہ اقدامات کے خلاف اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں حالیہ کشیدہ صورتحال، مداخلت پر مبنی امریکی پالیسیوں کی وجہ ہے اور پورے خطے میں قیام امن و سلامتی اور معیشت کی بحالی اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے اس نازک اور حساس صورتحال میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پرتگالی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے باہمی تعلقات کے فروغ پر دلچسبی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے پرتگال کا موقف بھی یورپی یونین کے موقف کے قریب ہے۔