دنیافلسطینمشرق وسطییورپ

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔اس حملے کے بعد شمالی غزہ پٹی سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔بعض ذرائع نے اس حملے کے بعد کئی رہائشی مکانات کے ڈھائے جانے کی خبر دی ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابھی تک سرکاری ذرائع سے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔صیہونی حکومت کے توپخانوں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون اور جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو با رہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button