فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس پر بمباری کی ہے ۔ابھی تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کئے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
غزہ پٹی کی فضاؤں میں صیہونی ڈرون طیاروں کی پرواز بدستور جاری ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے ، ہیلی کاپٹر ، ڈرون اور توپخانوں نے گذشتہ ہفتوں میں بارہا غزہ پٹی کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا دور شروع کیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ پٹی دوہزار چھے سے اسرائیل کے فضائی ، زمینی اور بحری محاصرے میں ہے۔