یورپ

فرانس میں مظاہرے 15 گرفتار

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا۔

پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔ جھڑپوں کے الزام میں پیرس سے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد میں پچھلے مظاہروں کی نسبت کمی دیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سترہ نومبر سے صدر میکرون کی پالیسیوں پر عمومی احتجاج کیا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی جانب سے پندرہ جنوری سے دو ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کے اعلان کے باوجود احتجاج کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور لوگ صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button