یورپ

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کا مظاہرہ

فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نےپچیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کیے اور اس بار انہوں نے ایر پورٹ اور ہسپتالوں کے سامنے بھی احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور صدر میکرون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ پیرس کے علاوہ فرانس کےدیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے یلوجیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ دھرایا۔

فرانس کی وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے اب تک تقریبا دس افراد ہلاک اور تین ہزار تین سو زخمی ہوچکے ہیں –

واضح رہے کہ سترہ نومبر سے صدر میکرون کی پالیسیوں پر عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے اور قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی جانب سے پندرہ جنوری سے دو ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کے اعلان کے باوجود احتجاج کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور لوگ صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button