فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے بیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں جمعے کے روز سینتالیسویں واپسی مارچ میں شریک پرامن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بندوقوں کے دھانے کھول دیئے۔غاصب صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال بھی کیا جس سے درجنوں فلسطینی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں اب تک دوسو ستر سے زائد فلسطینی شہید اور ستائیس ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔