فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر حملہ، 5 فلسطینی زخمی

العالم نےفلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں جمعے کے روز 84ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں 5 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے- واپسی مارچ میں اب تک 330 فلسطینی شہید اور کم سے کم 32 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 54 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button