فلسطینمشرق وسطی

فلسطینی شہید کے جسد کی صیہونیوں نے کی بے حرمتی-

لسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح خان یونس شہر کے الفراحین علاقے میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی اور توپوں کے گولے داغے جس سےایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع سماء کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں اور لوگوں کو شہید کے جنازے اور زخمیوں کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی اور انھیں جھڑپ والے علاقے میں جانے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button