افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق دوسو پندرھویں میوند آرمی کور کے ترجمان نواب زردان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ضلع سنگین میں بیس کے لیے ایک خندق کھودی اور جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ پر حملے سے قبل اسے دھماکے سے اڑادیا۔ حملے کے وقت بیس میں اٹھارہ فوجی موجود تھے جو سنگین کے لوگوں کو سیکورٹی فراہم کر رہے تھے۔ حملے میں سے چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔اس سے قبل منگل کے روز شمالی صوبے بلخ میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے حملے میں افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
موسم سرما کی آمد کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ طالبان کے حملوں میں اب تک افغان فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد ہلاک ہوچکی ہے۔