ایشیاپاکستان

لاہور؛ فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس گئے

پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 1 خاتون اور 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گر گئیں اور دیگر گھروں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔

فیکٹری کی بالائی منزل پر مزدوروں کی رہائش بھی تھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا بھی سامنا رہا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button