پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ مرکزی حکومت صوبہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت، سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی چاہتے ہیں گورنر راج نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مداخلت نہیں کررہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ ان کے اوپر سنگین الزامات عائد ہیں۔