علامہ سید ساجد علی نقوی نے او آئی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیرحل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں اور اسرائیلی مظالم بڑھ گئے ہیں۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ او آئی سی کا بنیادی کام مسلم ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی مفادات کے تحفظ کےساتھ ساتھ مسلم ریاستوں کے اقتدار کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا تھا، لیکن مخصوص لابی کی وجہ سے او آئی سی عملاً غیر فعال ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنے مقاصد میں کس حد تک کامیاب ہوسکی، کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں، اس وقت کشمیر سے فلسطین اور شام تا بحرین میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔