فلسطینی مزاحتمی تنظیموں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم ظاہر کیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی تنظیموں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی کو یہودی رنگ دینے اور فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے۔فلسطینی تنظیموں کے بیان میں اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ مسجد الاقصی اور بیت المقدس کا دفاع کریں گی۔بیان میں بیت المقدس، غرب اردن اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی خاطر غاصب صیہونیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ تیز کردیں۔فلسطینی تنظیموں کے بیان میں غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے میں سخت خبردار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی کئی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔