مغربی ایران کے صوبے ایلام کے شہر آبدانان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی صبح آبدانان میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔
آبدانان کے کمشنر سیروس مراد حاصلی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں مرہم پٹی کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزے سے بہت سے مکانات اور دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے۔