فلسطینمشرق وسطی

مقبوضہ سرزمین پر راکٹوں کی بارش

فلسطین کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ عسقلان میں صیہونی رہائشی والے علاقوں پر جو غزہ کی پٹی کے قریب ہے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے 20 راکٹ داغے۔

فلسطین خبر رساں ایجنسی شہاب کی آج رات کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے 20 راکٹوں میں سے 10 راکٹ صیہونی بستیوں میں گرے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ 6 فروری 2020 کو مقبوضہ بیت المقدس میں کار سوار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر اس وقت گآڑی چڑھا دی تھی جب وہ ایک تقریب کے بعد جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق اسرائیل کے جولانی بریگیڈ سے ہے۔ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button