ایشیاکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے باوجود بھارت مخالف مظاہرے

کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کے باوجود گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرے سری نگر، بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، باندیپورہ، بارہ مولہ، کپواڑہ اور مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔ مظاہرین کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارتی فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کرکے کئی مقامات پر مظاہرین کو شدید زخمی کردیا۔ بھارتی فوج نے اس جمعے کو بھی سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نمازِ جمعہ کی اجازت نہیں دی جبکہ مقبوضہ وادی کی دیگر مرکزی مساجد بھی 5 اگست سے نافذ ہونے والے کرفیو کے مسلسل 17 ویں ہفتے میں بھی بند رہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button