افریقہ

نیروبی میں دھماکہ 45 ہلاک و زخمی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع ڈوسیٹ ہوٹل میں منگل کی رات ہوئے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

کینیا کے این ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں پھنسے ہوئے لوگوں کو چھڑانے کی مہم شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔این ٹی وی کے مطابق صومالیہ کے دہشتگرد گروپ الشباب نےحملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دارالحکومت نیروبی کے ڈوسیٹ ہوٹل میں ہوئے دھماکے کے بعد کینیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کی صورت حال اب قابو میں ہے۔

کینیا کے کابینہ سکریٹری فریڈ مٹیانگی نے صحافیوں کو بتایا سیکورٹی فورسز نے نو گھنٹے کی کارروائی کے بعد ہوٹل سے کینیا اور دیگر ممالک کے لوگوں کو باہر نکال لیا ہے۔ خودکش بم دھماکے کے بعد اس کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی تھی اور وہاں موجود لوگ جانیں بچانے کے لیے ادھرادھر پناہ کے لیے بھاگنا شروع ہوگئے تھے اور انھوں نے قریبی عمارتوں میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کا تعلق کینیا سے ہے ایک امریکی اورایک برطانوی شہری ہے جبکہ دو افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button