یورپ

وینیزویلا کی حکومت کے خلاف بڑھتا ہوا امریکی خطرہ

وینیزویلا کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ واشنگٹن کراکس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

وینیزویلا کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ایلیوٹ ابراہمز نے کہا ہے کہ نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ مزید بڑھانے کے لئے اس ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

انھوں نے اسی طرح اعلان کیا کہ امریکہ اس ہفتے وینیزویلا کے بارے میں اپنی مجوزہ قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردے گا۔

وینیزویلا کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے روس کی جانب سے امریکہ کی اس قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے امکان کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ روس اس سلسلے میں کیا قدم اٹھائے گا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے بھی وینیزویلا میں یورپ و امریکہ کی تسلط پسندی کے ہمنوا ہوتے ہوئے اس ملک کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لئے کینیڈا کے اتحادیوں سے ساتھ صلاح و مشورہ کئے جانے کی خبر دی۔

جرمنی کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا ایڈبہر نے بھی مداخلت پسندانہ رویہ اختیار اور وینیزویلا کی حکومت پر مخالفین کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کی حمایت کی۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، وینیزویلا کی امریکہ مخالف قانونی حکومت پر دباؤ اور حکومت مخالفین کی حمایت کر کے مادورو حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا روس کی قومی سلامتی کے امور کے سربراہ نکولائی پتروشکوف نے کہا ہے کہ امریکی فوج، وینیزویلا پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ وینیزویلا میں قانونی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے فوجی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

وینیزویلا میں امریکہ کی ممکنہ فوجی مداخلت پر روس اب تک کئی بار خبردار کر چکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ روس نے کہا ہے کہ امریکہ فوجی مداخلت کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وینیزویلا میں قانونی حکومت کو ختم کیا جا سکے۔

امریکہ نے حالیہ دنوں انسان دوستانہ امداد بھی وینیزویلا بیھجنے کی کوشش کی ہے مگر وینیزویلا کی حکومت نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ وینیزویلا میں فوجی مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ انسان دوستانہ امداد کو ذریعہ بنا کر مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے وینیزویلا کے حکومت مخالف رہنما کی حمایت کا اعلان کر کے اس ملک میں بغاوت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ وینیزویلا کے حکومت مخالف لیڈر خوان گوآئیدو نے تئیس جنوری کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کی بدولت خود کو وینیزویلا کا صدر قرار دیا جبکہ خوان گآئیدو کے اس اقدام کو وینزوئیلا کی قانونی حکومت اور قوم کے خلاف بغاوت قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button