ایشیاپاکستان

پاراچنار کےحالات کو خراب کرنے کی سازش ناکام

پاک افغان سرحد پر واقع علاقے پاراچنار کےحالات کو خراب کرنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار کے جنوب مغرب میں خرلاچی بارڈر کی جانب جانے والی مین سڑک پر واقع اسلامیہ پبلک سکول کے پاس سے 29 مسلح طالبان کو عوام نے اپنےنرغے میں لیا اور ان سے موبائل سیٹ اور تین واکی ٹاکی (وائرلیس) سیٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔ جس کے بعد انہیں سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا اور اس طرح پارا چنار ایک بڑے حادثے سے بچ گیا۔

خیال رہے کہ محرم الحرام اور صفر کے مہینے میں سیکیورٹی اس حد تک سخت ہوتی ہے کہ سرکاری انٹری پاس کی حامل مخصوص گاڑیوں کے علاوہ شہر میں کوئی بھی عام گاڑی داخل نہیں ہوسکتی۔ چنانچہ مسلح نان لوکل اور مشکوک افراد کا ایسے دلیرانہ طریقے سے علاقے میں گھومنا پھرنا سیکیورٹی فورسز اور ذمہ دار اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button