
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سلسلے میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے مؤقف کو نظر انداز کرنے پر اسپیکر لاریجانی پر شدید اعتراض کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا کہ عوام کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں اس بات کی توقع تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دوسری اشیاء پر اثر انداز نہ ہونے پائے۔ ایک اور نمائندے نے اسپیکر لاریجانی سے کہا کہ آپ جن جلسات میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں ایسے جلسات میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے نظریات کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے۔