
پاکستان کے اعلی حکام اور عوام کو یوم پاکستان مبارک ہو: حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی کا پاکستانی عوام و حکومت کے نام اہم پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے اعلی حکام، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو برادر اور مسلمان ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترقی و پیشرفت کے زمینے موجود ہیں اور دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور تمدنی اشتراکات پائے جاتے ہیں۔
صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان کے صدر ، وزیر اعظم اور اس ملک کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج یوم پاکستان ہے اور پاکستان میں یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں آج عام تعطیل ہے تاہم اس بارکورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور اس ملک کا وزیر اعظم عمران خان بھی کورنا کا شکار ہو گئے ہیں۔