ایشیاپاکستان

پاکستان دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے

پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ ترجمان پاکستانی فوج نے کہا کہ جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاکستانی فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 تھنڈر نے ، یہ سوال بے معنی ہے کیونکہ پاکستان کے تمام طیارے ہی فضا میں موجود تھے۔ اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو انڈین جہاز ہی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے اس کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال کیے جو اس کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button