ایشیاپاکستانفلسطینمثالی شخصیاتمشرق وسطی

پاکستان علماء کی فلسطین کو آزاد کرانے کی اپیل

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے فلسطین کو صیہونی حکومت کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بدھ کو ایک بیان میں سینچری ڈیل کو ایک سامراجی فارمولہ قرار دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور اس کی مظلوم قوم کی آزادی و خودمختاری کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے ٹرمپ کی جانب سے سینچری ڈیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا مقصد فلسطینی زمینوں پر صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ مضبوط بنانے کے سوا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے تاکید کی کہ سینچری ڈیل کی مسلم امہ میں کوئی حیثیت تھی اور نہ ہوگی

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button