کراچی پریس کلب پرانٹرنیشنل ورلڈ حجاب ڈے آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی میں کراچی بھر سے ہر عمر کی خواتین اور لڑکیوں نے حجاب پہن کر شرکت کی، اس موقع پر ریلی میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حجاب ڈے سے متعلق مختلف تحریریں درج تھیں۔
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ یوم حجاب منانے کا مقصد باپردہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، کسی بھی شعبہ میں پیشہ ور خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے اس لئے کہ حجاب خواتین کے لیے رکاوٹ نہیں بلکہ صنف نازک کی طاقت ہے، خواتین کو حجاب کرنے کا مکمل حق اور پردے کے ساتھ ہر شعبے میں ملازمت کی اجازت ہونی چاہیے اس پلیٹ فارم سے خواتین کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ خود مختار بنیں۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی وجہ سے حجاب پر پابندی عائد ہے۔