
جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکھرکے علاقہ میں روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی۔ جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔