ایشیاپاکستان

پاکستان کے سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ غیر ملکی کمپنی کا ملازم

پاکستان کے سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ غیر ملکی کمپنی کے لئے کام کرتا تھا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس ملک کے سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملک کا وزیر دفاع کسی غیر ملکی کمپنی کے لئے کام کرتا رہا ہو، کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس منتقل کردیا ہے تاکہ حقائق سامنے آجائیں، قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے ہیں، یہ بہت بڑی سیکیورٹی ناکامی اور خطرہ ہے، خارجہ، دفاع اور توانائی کا وزیر رہنے والا شخص ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن گیا، یہ بہت خطرناک بات ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی اس ملک کی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button