ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون جنرل ید اللہ جوانی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے نعرے کی روشنی میں پیداوار کو فروغ دیکر ملک کی اقتصادی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔ جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کے نعرے اور شعار کے ذریعہ ملک کے اقتصادی روڈ میپ کو معین کردیا ہے اور پیدوارمیں توسیع اور اس کے فروغ کے ذریعہ ملک کی اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انھوں نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ رواں برس کا نعرہ بھی گذشتہ سال کے نعرے کے سلسلے کی کڑی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملکی اقتصاد اور معیشت کو قوی بنانے پر گہری نظر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں پیداوار کو فروغ دیں ۔ مہر کے مطابق جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں ملک کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا پڑےگا۔
بھی چیک کریں
Close
-
نسل پرستی کورونا سے بھی زیادہ مہلک9 June 2020