ایرانمشرق وسطی

پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ کے3 اہلکار شہید

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر سے جاری بیان کے مطابق پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ سپاہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے اہلکار پیرانشہر میں اپنی ماموریت انجام دے رہے تھے، جن پر سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سپاہ کے 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوکئے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button