دنیا

چینی ڈرون میں 10 قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت

چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید ’بمبار ڈرون‘ تیار کرلیا جو 23 ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی ہے، بمبار ڈرون کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم اس کے خدوخال اور صلاحیتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اورری فیولنگ کے بغیر 35 گھنٹے تک لگتار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں ۔

نیا ڈرون طیارہ اپنی اونچی اڑان کی وجہ سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا ہے، جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی 23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button