افغانستانایشیا

کابل حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

کابل کے شہر نو ایریا میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح شہر نو ایریا میں ہونے والے دھماکے کا ہدف کاونٹر پارٹ نامی این جی او کا دفتر تھا۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ معیار نے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے نو افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بعض خبروں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چودہ بھی بتائی گئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button