پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کرسمس پر شہر کو بڑی تباہی سے بچانے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق گرجا گھروں اور حساس مقامات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 4 القاعدہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
منگل کو سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شیخوپورہ روڈ کے قریب واقع فرانسیس آباد میں کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد توسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج شاہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔