ایشیاکشمیر

کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے دو افسر ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سڑک حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو افسر ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں ایک اسکواڈرن لیڈر بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سڑک حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو افسر ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں ایک اسکواڈرن لیڈر بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے افسران جیپ میں سوار ملنگ پورہ کے علاقے سے گزررہے تھے، لاشوں اورزخمیوں کو فوجی اڈے میں واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سینئرپولیس افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دوافسر ہلاک اور دو زخمی ہوئے تاہم حادثے کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ہی واقع ہے جب کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button