
پاکستان کےصوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود نے بتایا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا صبح تقریباً 7 بجکر50 منٹ کے قریب ہوا۔
واضح رہے کہ کل سہ پہرپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔