ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برداری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برداری پر اپنا ایجنڈا زبردستی تھوپنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیوں اور عالمی ضابطوں کے منافی دوسرے اقدامات کو واشنگٹن کی بالادستی کے خاتمے کی واضح مثال قرار دیا۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایران نے مختلف طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور تمام مشکلات کو عبور کرکے عالمی اور علاقائی سطح پر ایک موثر طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔