
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی حکومت نے کل رات اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 4636 ہوگئی ہے اور 778 مزید افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
چین کے بعد اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپی ملک ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 231 افراد اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اورکورونا وائرس امریکہ کی 20 ریاستوں میں سرایت کر چکا ہے۔
پوری دنیا میں کورونا کے انفیکشن سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اورمتاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک تقریبا 55 ہزارکو اس سے نجات دلائی گئی ہے ۔ جبکہ3400 افراد اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ۔