ایشیاپاکستانہندوستان

ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے پاکستان کا اعلان آمادگی

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک، مسئلہ کشمیر میں امریکی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوسانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے باوجود پاکستان، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کی جانب سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر، پیر کے روز سے فائرنگ کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دونوں ہی ممالک فائرنگ شروع کرنے کا الزام بھی ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button